• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتوں میں کار،موبائل فون ، پیٹر پنکھا،مویشی چوری

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار)  سول لائن پولیس کو ماڈل ٹاؤن کے حسن حفیظ نے بیان دیا کہ نامعلوم چوروں نے اسکی  کار چرالی، سونہارا نے پولیس کو بیان دیا کہ فدا حسین نے اس سے 17ہزار پانچ سو روپے چھین لئے ، تھانہ کالا کے طارق عزیز نے اطلاع دی کہ حق نواز نے اسکا موبائل فون استری و دیگر سامان چرایا، صدر دین کے سیف اللہ کا کہنا تھا کہ عباس سمیت دو ملزمان نے اسکا پیٹر پنکھا  چوری  کر لیا، جھوک اترا کے منور عطا  نے بیان دیا کہ ریاض سمیت پانچ ملزمان نے نقب لگا کر تین شاخ بکریاں چرا لی ۔ پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین