• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات :سوئی گیس اوربجلی کی بندش سےشدید مشکلات

گجرات(نمائندہ جنگ)گجرات میں سوئی گیس اور بجلی کی لوڈ بندش کا سلسلہ جاری‘ شہر کے اکثر علاقوں میں سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ لوگوں کی اکثریت ہوٹلوں سے کھانا منگوانے پر مجبور ہے جبکہ خواتین سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں‘ شوہروں اور گھر کے دیگر افراد کو مٹی کے تیل کے چولہوں اور لکڑیاں جلا کر ناشتہ بنا کر سکولوں اور دفاتر میں بھجوا رہی ہیں۔ دوسری جانب حکومتی دعوؤں کے برعکس دیہاتی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین