• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکسواری ،پلاک دان گلی سڑک کھنڈرات میں تبدیل

چکسواری (نمائندہ جنگ )پلاک تا دان گلی سڑک کھنڈرات میں تبدیل، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا۔ پیپلز پارٹی کے گزشتہ پانچ سالہ دور اقتدار میں سڑک پر ایک پیچ تک نہ لگا یا گیا پیپلزپارٹی کے دور اقتدار کے آخری دنوں میں اس سڑک کے نئے سرے سے تعمیر کا منصوبہ نہ صر ف منظور ہو ا بلکہ باقاعدہ ٹینڈ ر بھی ہو چکا تھا اب دان گلی سے پھاگلیاں تک اس سڑک کی تعمیر کے کا م کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ ڈڈیال بھلوٹ کچری چوک سے پھاگلیاں تک سڑک نام کی چیز کہیں نظر نہیں آتی بلکہ اس سڑک پر اتنے بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جس سے قیمتی گاڑیوں کے تباہ ہونے کے ساتھ سفر میں بھی تاخیر ہوتی ہے ٹرانسپورٹر نے اس گڑھے نما سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سڑک کی تعمیر کا فوری آغاز نہ ہوا تو ہڑتال کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ باقی نہیں بچتا ۔عوام علاقہ نے بھی اس سڑک کی خستہ حالی پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کے بارے میں رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔
تازہ ترین