• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھنٹے کی تکلیف سے دو چار بیٹسمین حارث سہیل کی 15ماہ بعد کرکٹ مقابلوں میں سنچری کے ساتھ واپسی ہوئی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حارث سہیل نے ملائشیا کے خلاف این سی اے یوتھ کی جانب سے سنچری اسکور اور تین وکٹ حاصل کئے۔حار ث سہیل جن کا کیئر یئر گھٹنےکی سرجری کے باعث شدید خطرات سے دوچار تھا انہوں نے 119 گیندوں پر 112ناقابل شکست رنز بنائے۔این سی اے الیون نے میچ سات وکٹ سے جیت لیا۔منگل کو ملائشیا نے 216رنز بنائے۔ویرن دیپ سنگھ نے55رنز بنائے۔سلامن ارشاد نے33رنز دے کر چار اور حارث سہیل نے13رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔این س اے یوتھ الیون نے ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔حارث سہیل کا گھٹنے کا آپریشن خراب ہوگیا تھا۔برطانیہ میںری ہیبلی ٹیشن کے بعدان کی تکلیف میں کمی آئی ہے۔حارث سہیل نے ریجن کے ون ڈے ٹورنامنٹ میں وپسی کا عندیہ دیا تھا لیکن وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کر سکے۔
تازہ ترین