• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹری کلب کی جانب سے پاکستان نژاد عبدالعابد کیلئے ایوارڈ

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گلاسگو کے ایک پاکستان نژاد شخص73سالہ عبدل عابد کو روٹری کلب کی طرف سے ایک ایسا اعلیٰ ایوارڈ دیا گیا ہے جوکہ اس سے قبل امریکہ کے صدر جمی کارٹر اور روس کے صدر بورس یلٹسن بھی حاصل کرچکے ہیں۔ کمبرنالڈ گلاسگو کے عبدل عابد کو یہ ایوارڈ ان کی چیرٹی اور امن کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف پر دیا گیا ہے۔ عبدل عابد اس وقت لنارکشائر میں ڈپٹی لارڈ لیفٹیننٹ بھی ہیں۔ انہوں نے اس ایوارڈ کے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پیغام تمام نوع انسانیت کے لیے محبت، صلح اور امن کا ہے۔ ہم نفرت کے جذبات سے نفرت کرتے ہیں۔ عبدل عابد نے دیگر افراد اور اداروں کے ہمراہ مل کر گلاسگو میں بچوں کے ہسپتال پارک ہل کے لیے ایک لاکھ پونڈ جمع کیے تھے۔ چند ماہ پیشتر جب گلاسگو میں پاکستانی دکاندار اسد شاہ کا بہیمانہ قتل ہوا تھا، تو عبدل عابد نے امن کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
تازہ ترین