• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین:تارکین وطن پاکستانیوں کی میتیں پاکستان لے جانے کیلئے درپیش رکاوٹوں کاخاتمہ

بارسلونا(شفقت علی رضا )بارسلونا سے قومی ایئر لائن کی براہ راست پرواز میں اسپین میں مقیم تارکین وطن کی میت کو پاکستان لے جانے کے لئے کارگو ایجنٹ کے ساتھ کاغذات نا مکمل ہونے کی وجہ سے جووقتی رکاوٹ تھی وہ ختم ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بارسلونا سے اسلام آباد اور لاہور کے لئے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں میں اسپین میں وفات پا جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کی میت وطن لے جانے کی سہولت وقتی طور پر منقطع تھی جس کی وجہ کارگو ایجنٹ اور قومی ایئر لائن کے مابین کاغذی کارروائی کا نا مکمل ہونا تھا ،سفارت خانہ پاکستان ، جنرل سیلز ایجنٹ پی آئی اے اور او پی ایف نے اس معاملے کو فوری حل کرانے کی بھر پور کوشش کی جس سے کارگو ایجنٹ کے ساتھ کاغذات کو مکمل کرنے کا مرحلہ طے ہو گیا ۔ جنگ سے بات کرتے ہوئے قومی ایئر لائن کے اسپین میں جی ایس اے ( جنرل سیلز ایجنٹ ) سعید بٹ نے بتایاکہ اب اسپین کا مقامی محکمہ جو میت کو پاکستان بھیجنے کا ذمہ دارہوتا ہے وہ رابطہ کرے گا تو قومی ایئر لائن میت کو پاکستان لے کرجایا کرے گی ۔
تازہ ترین