• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعددافسران کی تنزلی کے احکامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی تنزلی  کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جس سےادارے کے ترقی سےمحروم اور سینئر افسران میں زبردست خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سابق دور میں سیاسی آشیر باد  کے عوض افسران کو تمام قوائد وضوابط کو نظر انداز کر کے دی گئیں ترقیوں کو عدالتی احکامات پر منسوخ کردیا گیا ہے،اس حوالے سے ڈئریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے احکامات پر گریڈ 19کے مزے لوٹنے والے تین جبکہ گریڈ18کے مزے لوٹنے والے 10افسران کی تنزلی کردی گئی ہے جس میں19گریڈ کے ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن قرار علی شاہ کی بھی تنزلی کر کے گریڈ 18میں بھیج کر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن بنادیا گیا ہے،اسی طرح ایس ایم طارق علی نقوی جو کہ 18گریڈ کی پوسٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن تعینات تھے ان کی تنزلی کر کے گریڈ 17میں بھیج کر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈ من تعینات کردیا گیا ہے جبکہ 9دیگر محکموں میں موجود 18گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹرز جس میں عامر کمال جعفری، مشتاق ابراہیم سومرو،محمد اقبال، سید محمد ضیاء،مجاہد عباس،عبدالرحیم بھٹی،فیاض احمد علوی،عبدالغفور سولنگی،سید راشد حسین کی گریڈ17میں تنزلی کردی گئی ہے اور انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنادیا گیا ہے اس کے علاوہ دیگر 17اور16گریڈ کے افسران کی بھی تنزلی کی گئی ہے،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے میں مزید آئوٹ آف ٹرن پرموشن حاصل کرنے والے افسران موجود ہیں جنہیں بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،تاہم ادارے کے سینئر افسران نے عدالتی احکامات پر کی جانے والی تنزلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین