• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: معذور کوٹے پر ملازمت نہ ملنے پر نابینا بھائیوں کا احتجاج

جیکب آباد (نامہ نگار)  اے ڈی سی کالونی کے رہائشی تین نابینا بھائیوں رحیم بخش لاشاری، اربیلو لاشاری اور سچل لاشاری نے گزشتہ روز ڈی سی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ والد فوت ہوچکے ہیں گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے گھر کی عمارت گرنے کوہے، تین سال قبل میونسپل میں ایک بھائی کو ملازمت دی گئی لیکن وہ بھی چھین لی گئی جس کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی آفس میں گھر کی تعمیر کے لئے مالی معاونت اور کسی بھی ایک بھائی کو معذور کوٹہ کے تحت ملازمت دینے کی درخواستیں دیں مگر افسران صرف چکر لگوارہے ہیں جس کی وجہ سے مجبوراً احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران تینوں بھائیوں نے احتجاجاً خودسوزی کرنے کے لئے پٹرول نکال کر چھڑکنے کی کوشش کی تو قریب موجود پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او سٹی نے انہیں روک لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔ ایس ایچ او سٹی علی انور بروہی کا کہنا تھا کہ ایک بھائی رحیم بخش لاشاری کو میونسپل میں ملازمت دی گئی تھی اور پھر نکال دیا گیاجس کا معاملہ عدالت میں ہے اس کے باوجود انہیں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کراکر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کی گئی ہے۔ 
تازہ ترین