• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سرکلر ریلوے چین کے حوالے،جاپان کو آگاہ نہیں کیا گیا

ٹوکیو (عرفان صدیقی) کراچی سرکلر ریلوے کا دو أرب ڈالر سے زائد لاگت کا جاپانی منصوبہ بغیر کسی باضابطہ اعلان کے چین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ منصوبے پر کئی ملین ڈالر کے اخراجات کرنے والے دوست ملک جاپان کو باضابطہ طور پر حکومت پاکستان کے اس فیصلے سے تاحال آگاہ بھی نہیں گیا گیا ہے جو حیران کن اور اخلاقی ضابطے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے ، ذرائع کے مطابق جاپان تاحال کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر کی جانے والی اسٹڈی اور ریسرچ سمیت منصوبے کے نقشے پر کئی ملین ڈالر پہلے ہی خرچ کرچکا ہے جبکہ اب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ جاپان کی جانب سے تیار کی جانیوالی اسٹڈی ااور نقشے کو چین کے حوالے کردیا جائے گا جس کے مطابق چین کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ مکمل کرے گا اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ بھی جاپان کے ساتھ ہونے والے کراچی سرکلر ریلوے کے معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا ، ناقدین ذرائع نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ جاپانی حکام گزشتہ پانچ سال سے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت سے کراچی سرکلر ریلوے پر موجود قابضین کو ہٹانے کی درخواستیں کرتے آرہے تھے تاہم جیسے ہی موجودہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے چین سےرجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ویسے ہی اس منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیز رفتاری سے کام شروع ہوگیا ہے جبکہ سرکلر ریلوے کی زمین پر موجود قابضین کو ہٹانے کے لیے اب ایک ہفتے میں کام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ اگر قابضین کو چند سال قبل ہی ہٹادیا جاتا تو کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جاپانی امداد سے اب تک مکمل بھی ہوچکا ہوتا ۔
تازہ ترین