• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازعات کے حل میں تاخیر سے تلخیاں بڑھ رہی ہیں، ملیحہ لودھی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں پاکستا نی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل میں تاخیر سے خطے میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں،سلامتی کونسل میں مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہو ئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پائیدار امن کیلئے تنازعات کی بنیادی وجوہات کا حل اور سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے ،قیام امن کیلئے سیاسی اور معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ امن برقرار رکھنے کیلئے سیاسی عمل کی ترویج ضروری ہے،دیرینہ سیاسی تنازعات کا حل تلاش کرنا ہو گا،رکن ممالک قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتکار ی کے ذریعے امن کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
تازہ ترین