• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکول کڈمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں بیان کی وضاحت کردی

لاس اینجلس( جنگ ڈیسک)ہولی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمہوریت پر اور امریکی آئین پر یقین رکھتی ہیں۔کچھ عرصہ قبل 49 سالہ اداکارہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اب ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہوچکے ہیں ، جو صدر منتخب ہو ملک کو اس کی حمایت کرنا چاہئے۔ جس پر اداکارہ کو شدید تنقید کا ہدف بنایا گیا۔ پیپلز میگزین کی رپورٹ کے مطابق اب حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نکول کڈمین نے اپنے سابقہ بیان کی وضاحت کی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اس بات پر زور دینے کی کوشش کی تھی کہ میں جمہوریت اور اریکا کے دستور پر یقین رکھتی ہوں، اور یہ بہت سادہ سی بات ہے،اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سیاسی بحث سے دور رہنے کی کوشش کرتی ہیں، میں مسائل پر بات کرتی ہوں اورخواتین کے مسائل کیلئے بہت سنجیدہ ہوں۔
تازہ ترین