• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ شاہرات کے اعلی حکام سڑک پر کام کرنیوالے ذیلداروں کی غفلت کا نوٹس لیں

جاتلاں (نامہ نگار)جاتلاں تا سکھ چین پور سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سڑک پر کام کرنے والے ملازمین گھروں تک محدود، سڑک پر گاڑیوں کا چلنا محال ہو گیا محکمہ شاہرات نے بھی آنکھیں بند کر لی سڑک پر کھڈے پڑنے سے گاڑیوں کا نقصان ہونے لگا بلداروں کے غفلت کے باعث سڑک پر ینگ یونین چنگ چی ڈارئیوں نے اپنی مدد کے تحت مٹی ڈالنا شروع کر دی چنگ چی ڈرائیوروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ شاہرات کے اعلی حکام سڑک پر کام کرنے والے بلداروں کی غفلت کا نوٹس لیں اور ان کو کام کرنے پر پاپند کیا جائے اگر محکمہ کے اعلی حکام نے بلداروں کی من مانیوں کا نوٹس نہ لیا تو سڑک کا نام نشان ختم ہو جائیگا انھوں نے کہا کہ سڑک کو فوری طور پر نئے سرے سے تعمیر کیا جائے اگر محکمہ نے نوٹس نہ لیا تو بھر پور احتجاج کیا جائیگا
تازہ ترین