• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مخالفین سی پیک منصوبہ کومتنازع نہ بنائیں‘اسلم کچھیلا

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ممبرپنجاب کونسل مسلم لیگ (ن)، سابق ایم این اے وضلعی نائب صدرحاجی محمداسلم کچھیلانے کہا ہے کہ سی پیک کے مخالفین پاکستان کوبڑی مشکل کی طرف دھکیلاناچاہتے ہیں۔ سی پیک پاکستان کودنیاکی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کا باعث بنے گالیکن بعض عناصرکااس سلسلہ میں سازشیں کرناافسو سناک ہے۔ سیاسی مخالفین سی پیک کومتنازعہ نہ بنائیں کیونکہ اس سے پاکستان کی ترقی وخوشحالی وابستہ ہے۔ سی پیک پر54ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان کومعاشی سرگرمیوں کامرکزبنانے کاباعث بنے گی اس عالمی پر وجیکٹ سے لاکھوں کی تعدادمیں لوگوں کوروزگارکے مواقع میسرآئیں گے جو اس منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں وہ ملک وقوم سے کسی صورت بھی مخلص نہیں۔ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں سی پیک منصوبہ ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔
تازہ ترین