• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی دبئی روانگی سے قبل ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات

کراچی(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین وسابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی روانگی سے قبل قومی ادارہ برائے امراض قلب جا کر ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی جو آدھے گھنٹے تک جاری رہی ، میڈ یا رپو ر ٹس کے مطابق آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں ملاقات کی ۔ان کی ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری رہی ۔ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے بعد آصف زرداری دبئی روانہ ہوگئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ 20دن میں یہ ان کی ڈاکٹر عاصم سے چوتھی ملاقات تھی ۔
تازہ ترین