• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ترقی کی گواہی دنیا دے رہی ہے،گورنر خیبر پختونخوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی گواہی دنیا دے رہی ہے،ملک سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب ہمیشہ کے لئے ختم ہونے والا ہے،وزیر اعظم پاکستان کی  قیادت نے ماضی کی حکومتوں کی تباہیوں کے اثرات ختم کردئیے ہیں،اب پاکستان صرف ترقی کی شاہراہ پر ہی چلے گا۔  چین پاکستان اقتصادی راہداری کی پاکستان کے لئے وہی حیثیت ہوگی جو چین کے عوام کیلئے دیوار چین کی ہے۔ملک میں ترقی کا جو سفر شروع ہوا ہے اسے منزل تک لے جانے کے لئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔گورنرخیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا ، سینیٹر سلیم ضیا، پارٹی رہنمائوں حاجی امین خان مانا، سلطان بہادر خان، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، اسلم خٹک ودیگرکے ہمراہ سندھ کے مرحوم گورنر جسٹس سعید الزماں صدیقی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدرعلی اکبر گجر  اور ضلعی صدر علی عاشق گجر کی رہائش گا پہنچے اورانہیں ان کے چھوٹے بھائی کی شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔بعدازاںپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوںکی بڑی تعداد کے ساتھ ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے چہروں سے عیاں ہے کہ اس شہر کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ہر روز لاشوں کے تحفے دینے والا شہررونقوں اور روشنیوں کا گہوارہ بن گیا ہے جو صرف میاں محمد نواز شریف کے مصمم ارداوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ  پوری قوم یکسو  ہوکر پاکستان کو اقوام عالم میں مئوثر اقتصادی اور  سیاسی قوت بنا سکتی ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ پاکستان کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی کے لئے حوفاقی حکومت کے اقدامات کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین