• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انشورنس کی رقم بیٹے کی جگہ نہیں لے سکتی، مسقط میں حادثے کے شکار طالبعلم کے والد کی گفتگو

کراچی (نیوز ڈیسک) عمان میں ٹریفک حادثے کے شکار اسکول کے طالب علم فیصل کے والد عبدالعزیز کا انشورنس کمپنی سے پیسے ملنے کے بعد کہنا تھا کہ کوئی بھی رقم ان کے بیٹے کی جگہ نہیں لے سکتی، وہ اس رقم کا کیا کریں؟ کیا اس رقم سے میں اپنے بیٹے کو واپس لاسکتا ہوں ؟ کیا میں اس کو گزشتہ 3سال لوٹاسکتا ہوں؟۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2014 میں پاکستان اسکول مسقط کے طالبعلموں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 3طلبہ جاںبحق اور فیصل اور اسکا دوست جواد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے  کے بعد فیصل اپنی یادداشت کھوبیٹھا تھا اور وہ اپنے اہل خانہ سمیت دوست و احباب کوبھی پہچان نہیں سکا ہے۔
تازہ ترین