• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف کے ہر دور میں ترقیاتی کام کے جال بچھائے گئے :عبدالعلیم شاہ

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ) ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا ہےکہ ڈیرہ غازیخان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کوئی بھی شکست دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ہر دور میں ترقیاتی کام کے جال بچھائے گئے ہیں اور اب بھی ملک بھر میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ترقی کا یہ سفر جاری ہے۔   ڈیرہ غازیخان میں تحریک انصاف کےجلسےمیں عوام کی عدم دلچسپی صاف نظرآئی جس میں مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور و دیگر تحصیلوں سے لوگ اکٹھے کرنے کے باوجود بھی پانچ سے سات ہزار لوگ اکٹھے کئےجاسکے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں ڈیرہ شہر کی عوام نے شرکت نہیں کی انہوں نے جلسے کو یکسر مسترد کردیا جبکہ زبردستی موضوعات سے گاڑیوں میں ٹھونس کر لوگوں کو لایا گیا۔
تازہ ترین