• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پیر مبشر علی شاہ کل حبیب پبلک اسکول میں مہمان خصوصی بنائے گئے۔
بچوں نے سوال کئے،
’’خلا میں پہلا پاکستانی کب جائے گا،
اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل کوئی پاکستانی کب بنے گا؟
پاکستان کو ادب کا نوبیل انعام کب ملے گا؟
پاکستان فٹ بال ورلڈ کپ کب کھیلے گا؟
پاکستان اولمپکس کی میزبانی کب کرے گا؟‘‘
پیر صاحب نے جوابی سوال کیا،
’’کیا تمام پاکستانیوں کو روٹی، تعلیم اور صحت کی سہولت مل گئی؟‘‘
جواب ملا، ’’نہیں‘‘۔
پیر صاحب نے فرمایا،
’’قوم سے جمع تفریق کے سوال حل نہیں ہو پا رہے،
آپ الجبرا کے سوال کر رہے ہیں‘‘۔
تازہ ترین