• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آج پرامن ہڑتال کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین نے سانحہ سہون کے خلاف  جمعہ کو  ملک گیر یوم سوگ اور سندھ بھر میں پُرامن ہڑتال کا اعلان کیا ہے،جبکہ  جمعیت علمائے پاکستان، آل پاکستان سنی تحریک، پاکستان عوامی تحریک و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ایم ڈبلیو ایم کی پُرامن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت شاہراہ پاکستان انچولی پر  احتجاج کیا گیا ،دریں اثنا اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ صوفیوں اور اولیاءاللہ کی سرزمین کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے بلا امتیاز اور سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشت گردی کی تازہ لہر سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔
تازہ ترین