• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون برائے تحفظ ماحول کی خلاف ورزی، آلودگی پھیلانے پر مختلف صنعتی علاقوں میں 6 فیکٹریاں بند کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)ادارہ تحفظ ماحولیات حکومت سندھ (ای پی اے سندھ) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014کی دفعہ اکیس کے تحت اپنے اختیار کا استعمال کرتے ہوئے یہاں جمعرات کے روز مذکورہ قانون کی دفعہ گیارہ کی صریح خلاف ورزی کرنے پر کراچی کے مختلف صنعتی علاقوں بشمول کورنگی، لانڈھی، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی، بن قاسم اور سائٹ سے تعلق رکھنے والی فارما سیوٹیکل، ٹیکسٹائل ، اسٹیل، آئل، لبریکنٹ سیکٹرز کی چھ صنعتوں کو آلودگی پھیلانے پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، اپنے دفتر میں آلودگی پھیلانے والی سینتیس فیکٹریوں کے نمائندگان کی ذاتی شنوائی کی صدارت کے دوران ای پی اے سند ھ کے ڈائریکٹر جنرل نے چھ آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو اپنے آپریشنز بند کرنے کے احکامات دینے کے علاوہ چوبیس فیکٹریوں کے نمائندگان کو تیس یوم کے اندراندر ماحولیاتی پڑتال (آڈٹ)کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دی ہیں جن فیکٹریوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا اُن میں احمد آئلز سائٹ ایریا، ٹاولرز نارتھ کراچی، تبریز فارما ایف بی ایریا، لاٹے کولسن ایف بی ایریا، آئی ایف ایف سی او(افکو) اینویان فیٹس اینڈ آئل پورٹ قاسم اور ڈائمنڈ ٹیکسٹائل سائٹ ایریا شامل ہیں ، ان فیکٹریوں کے نمائندگان اپنے صنعتی فضلے اور فالتوآبی مواد کو بغیر سائنسی عمل سے گزارے ملیر یا لیاری ندی میں بہانے کے الزام کو شواہد کے ساتھ رد نہیں کرسکے جس سے یہ ثابت ہو ا کہ مذکورہ فیکٹریاں سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول دو ہزار چودہ کی دفعہ گیارہ کی صریح خلاف ورزی کررہی ہیں۔
تازہ ترین