• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارات کی زمینوں پرقبضے،قابض ٹھیکیداروں کی جانب سے نیلامی میں مزاحمت کاانکشاف

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت مذہبی امورکے اجلاس میں انکشاف ہواہے کہ ملک میں مختلف مزرات کی زمینوں پر لو گو ں نے مبینہ طور پرقبضہ کررکھاہے جبکہ مزارات کی نیلامی میں قبضہ کئے ہوئے ٹھیکیداروں کی جانب سے کافی مزاحمت کاسامناکرناپڑتاہے،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکین کمیٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین صدیق الفاروق پر کڑی تنقید کی ۔ یہ انکشاف جمعرا ت کوقائمہ کمیٹی مذہبی امور کےاجلاس میں کیا گیا جوچیئرمین حافظ عبدالکریم کی صدارت میں منعقدہوا۔اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیتوں کے حقوق کابل 2015 پرتبادلہ خیال کیاگیااس موقع پر  اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی لال چند نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتی اقلیتوں کے بل کے حوالے سے مشکلات کیوں کھڑی جاتی ہیں،جس پروفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف نے کہاکہ ہم اس بل کوجلدقو می اسمبلی میں پیش کرکے پاس کرائیں گے۔چیئرمین کمیٹی حافظ عبدالکریم نے کہاکہ یہ بل اقلیتوںسے تعلق رکھنے والے تین اراکین کمیٹی نے جمع کرائے ہیں جن میں دومو جود ہیں اور ایک غیرحاضرہیں اس لئے اس بل پربحث آئندہ اجلاس تک موخرکردیاجاتا ہے ۔
تازہ ترین