• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازش کے تحت میرے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے،ڈویژنل ڈائر یکٹر تعلیم

راولاکوٹ (نامہ نگار )ڈویژنل ڈائر یکٹر تعلیم (نسواں) پونچھ ڈویژن  نجمہ تبسم نے کہا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے سازش کے تحت  میرے  خلاف مخصوص افراد کی طرف سے میڈیا ٹرائل کاسلسلہ جاری ہے ذاتی مفادات کے حصول  میں  ناکامی کے بعد کچھ لوگوں نے بے جا پراپیگنڈہ اور من گھڑت الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے میری عزت نفس کو مجروع کیا جا رہا ہے اور محکمہ تعلیم کوبدنام کیا جا رہا ہے اگر فوری طور پر بے جا پروپیگنڈہ اور من گھڑت الزامات کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ایسے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں   صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے شیش نامی شخص اپنی دو عزیزوں و رشتہ داروں کی کنٹریکٹ کی بنیاد پر تقرریوں کا خواہاں تھا تقرریوں پر پابندی کی وجہ سے اس کا کام نہ ہوا تو اس نے میرا میڈیا ٹرائل شروع کر دیا حالانکہ تقرریوں اور رتبادلوں پر پابندی ہے،کسی قسم کی تقرریاں اورتبادلے سیکرٹری تعلیم کے نرمی کے نوٹیفکیشن کے بغیر ممکن نہیں ہیں لیکن کچھ لوگوں نے   میرئے خلاف بے جا پراپیگنڈہ اور بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی سفارش کی بنیاد پر ترقیابی حاصل نہیں کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باغ تعیناتی میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ہوئی پھر ڈی ڈی ایس کے عہدئے پر بھی میری تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر ہوئی مجھ پر یہ الزام بھی عائد کیا جا رہا ہے کہ میں نے سفارش کی بنیاد پر یہ عہدے حاصل کیے جو بلاجواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے فون پر بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک عورت کے خلاف اس طرح کا بے جا پراپیگنڈہ اور من گھڑت الزامات کہاں کا انصاف ہے ۔
تازہ ترین