• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گر دی کے خاتمے میں عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا، منظور وسان

خیرپور (بیورو رپورٹ) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور داعش کی موجودگی بڑھتی جا رہی ہے۔ افغانستان کی 24سو کلو میٹر طویل سرحدیں  پاکستان کے ساتھ ملتی ہیں وزارت داخلہ کو اپنا نیٹ ورک مضبوط کرنا ہو گا۔ایجنسیوں کو پتہ چلا ہے کہ 4دہشت گر د کراچی میں داخل ہو گئے ہیں لیکن وہ دہشت گرد پکڑے نہیں جاتے۔ دہشت گر دی روکنے کی ذمہ داری وزارت  داخلہ کی ہے دہشت گر دی کا خاتمہ کرنے میں عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہو گا دہشت گر دی کی جنگ ہم سب کی جنگ ہے۔ سہون دھماکے میں قربانی دینے والوں نے دوسرے روز دھمال ڈالا یہ ان کے حوصلے کا کام ہے۔ 2018ء کے عام انتخابات وقت سے دو تین ماہ پہلے ہوں گے وہ گوٹھ نواب خان وسان میں رحیم بخش وسان آڈیٹوریم میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ منظور حسین وسان نے کہاکہ 15ال قبل داعش دیگر ممالک کو دہشت گر دی کا نشانہ بنا رہے تھے اب وہ پاکستان میں دہشت گر دی کر رہے ہیں۔ لعل شہباز قلندر کے مزار کو خون میں نہلانے کا واقعہ نہایت سنگین اور  انسان دشمن واقعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں دہشت گر دی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے  اس  طرح کے بیان پر ہم چوہدری نثار سے پوچھیں گے کہ آپ وزیر داخلہ ہیں۔ سرحد پار دہشت گر دوں کو روکنا آپ کی اور آپ کی ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گر دی روکنا صرف حکومت کا کام نہیں عوام کو کھل کر حکومت کا ساتھ دینا ہو گا۔ سندھ صوفی شعراء اور روحانی بزرگوں کی سر زمین ہے دہشت گر دی سے صوفی ازم کا نقصان ہوگا۔ ایک سوال پر منظور حسین وسان نے کہاکہ حکومتی سطح پر دہشت گر دوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں سہون میں ہونے والی دہشت گردی کے سہولت کار سہون کے قرب  وجوار کے علاقوں کے ہو سکتے ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ سہون میں دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کے سہولت کار شکار پور کے تھے اس کی بھی انکوائری ہو نی چاہئے ایک اور سوال پر منظور حسین وسان نے کہاکہ 2018 عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں فنکشنل لیگ کی جانب سے سرگرم ہونے اور 23 مارچ کو خیرپو رمیں جلسہ کرنے کے سوال پر منظور وسان نے کہاکہ فنکشنل لیگ والے جہاں چاہیں  جلسے کریں دل کھول کر سر گرم ہوں لیکن سندھ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے۔ 2018ء میں جیت ہماری ہو گی۔
تازہ ترین