• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبول اور قابل احترام مسلم سکول ٹیچر کو امریکہ میں داخلے سے روک دیا گیا

لندن (جنگ نیوز) ایک ’’مقبول اور قابل احترام‘‘ مسلم سکول ٹیچر کو اس وقت امریکہ میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا، جب وہ طالب علموں کے ہمراہ نیو یارک کے ٹرپ پر تھے۔ ایبر ڈولائس ’’نیتھ پورٹ ٹالبوٹ‘‘ سائوتھ ویلز میں لانگا ٹاگ کمپری ہنسیو کے جوحیل میاں اور ایک گروپ کے ساتھ 16فروری کو آئس لینڈ سے طیارے میں سوار ہوئے تھے انہیں اس وقت طیارے سے اتار دیا گیا جب وہ ریک جاوک پر تھے۔ نیتھ پورٹ ٹالبوٹ کائونٹی بورو کونسل نے کہا ہے کہ ان کا ٹرپ پہلے سے طے شدہ تھا، مگر شاگردوں اور ساتھیوں کو اس وقت ’’دھچکے اور ذہنی دبائو‘‘ کا سامنا کرنا پڑا جب مقبول اور قابل احترام مسٹر میاں کو سیکورٹی اہلکاروں کی معیت میں طیارے سے اتارا گیا۔ کونسل نے لندن میں امریکی سفارت خانے کو لکھے گئے خط میں اس کے ایک ایمپلائی کے ساتھ سلوک پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسٹر میاں کو نیو یارک کے سفر کے لیے کارآمد ویزہ جاری کرنے کے باوجود امریکی حکام نے انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ ترجمان نے کہا کہ مسٹر میاں کے ساتھ ہونے والے سلوک سے ہم کو صدمہ پہنچا ہے اور اس کی وضاحت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
تازہ ترین