• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنزورلڈ کپ کوالیفائرز: بھارت نےٹائٹل جیت لیا

کولمبو (نیوز ایجنسیز ) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم 49.4 اوورز میں 244 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، میگون ڈوپریز40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان ڈینی وین نیکرک اور لزیلی لی نے37,37 رنز بنائے۔ راجیشوری گیاکور نے 3، شیکھا پانڈے نے 2 جب کہ ایکتابشٹ، پونم یادیو اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے دیپتی شرما 71 جبکہ مونا میشرم 59 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں ۔ بھارت کو فتح کے لیے آخری اوور میں  8 رنز درکار تھے لیکن نو وکٹ گرچکے تھے۔ لیکن کپتان ہرمن پریت کور نے پانچویں گیند پر چھکا لگانے کے بعد آخری گیند پر 2 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا وہ 41 رنز پر ناقابل شکست رہیں۔
تازہ ترین