• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل سے نئے کھلاڑی سامنے آئے،جنید علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فائونڈیشن کے صدر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو طویل عرصے کے بعد اپنے ملک میں غیرملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اگر غیر ملکی کرکٹرز لاہور میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کریں تو کراچی میں فائنل کا انعقاد کامیابی سے ہوسکتا ہے، انہوں نے پی ایس ایل ٹومیں نوجوان کھلاڑی حسان خان ، شاداب خان، فخر زماناور اسامہ میر کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاروں کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کی دریافت ثابت ہونگے اور ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کا فی روشن نظر آتے ہیں۔
تازہ ترین