• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتاب سے ناطہ توڑ نی والی قومیں روبہ زوال ہو گئیں غلام محمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جن قوموں نے شرفاء اور اہل علم کی قدر کی حقیقت میں وہی معراج انسانیت تک پہنچ پائیں مگر جنہوں نے کتاب سے ناطہ توڑا وہ آہستہ آہستہ روبہ زوال ہو گئیں لہٰذا کتاب کو بہترین ساتھی گردانتے ہوئے اس سے بھرپور مستفید ہونا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین تعلیمی بورڈ مہر غلام محمد جھگڑ نے ’’لائبریری ڈے‘‘ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ تبدیلی ہمیشہ اوپر سے نیچے کی طرف آتی ہے جن ملکوں کے لیڈروں نے قربانیاں پیش کیں وہی قومیں بام عروج پر پہنچیں اور جنہوں نے نیچے کی طرف دیکھا وہ گمراہ ہوتی چلی گئیں۔ سیکرٹری بورڈ خرم قریشی نے کہا کہ قرآن مجید میں تعمیرِانسانیت کے تمام قوانین موجود ہیں جس پرعمل پیراء ہو کر ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر ،لائبریرین ذوالفقار علی منہاس نےبھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین