• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی سکول سکندر آبادمیں ولیمہکی تقریب ذمہ داروں کیخلاف تاحال کارروائی نہ ہو سکی

ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ہائی سکول سکندر آبادمیں یونین کونسل کے چیئرمین افسر چاکرانی کی طرف سے بیٹے کا ولیمہ کرنے پرتاحال کوئی کارروائی نہیں ہو سکی ‘ اس سلسلے میں ہیڈ ماسٹر نے سکول کے گراؤنڈ میں تقریب کے انعقاد کی تصدیق  کی تھی، جس پرڈپٹی کمشنر ملتان نے انکوائری کا حکم دیا تھا مگر تاحال کئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی‘ تعلیمی اورسماجی حلقوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شخصیت   سے رعایت برتی جارہی ہے ‘ واضح رہے کہ اس تقریب میں سیاسی رہنماؤں اور سرکاری افسران نے بھی شرکت کی تھی ۔
تازہ ترین