• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقے امداد کے صحیح مستحق ہیں، رضوان احمد

  فارورڈکہوٹہ (نمائندہ جنگ)  ’’ خدمت احساس کے ساتھ ‘‘ کے ماٹو کے ساتھ ہماری تنظیم باغبان ویلفیئر ٹرسٹ ملک کے اندر اور باہر  ۸ اکتوبر 2005    کے ہولناک زلزلہ کے بعد سے آج تک اپنا کام کررہی ہے  اور اپنی خدمت اسی ماٹو کے تحت جاری رکھے ہوئے خدمت  یہ کا نیٹ ورک وسیع سے وسیع کرتے ہو جارہے ہیں۔  ان خیالات کا اظہار تنظیم کے چیئرمین رضوان احمد نے سوشل ویلفیئر ضلع حویلی کے آفس میں غریب نادار  اور معذور افراد کے 350 خاندانوں میں کمبل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔   دیا جانے والا پیکج  چار کمبل فی کنبہ پر مشتمل تھا ۔ اس موقع پر ضلع کے ڈپٹی کمشنر ، تحصیلدار حویلی قمر کاظمی او رسوشل ویلفیئر آفیسر سعید اسد بھی موجود تھے ۔ سوشل ویلفیئر سعید اسد نے کہا کہ یہ کنٹرول لائن پر واقع علاقہ ہے اور یہاں غریب اور نادار لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے جوکہ کسمپر سی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ہم نے ضلع حویلی سے LSO  کے نمائندگان سے گزارش کی کہ وہ ہر یونین کونسل ایک دی ہوئی تعداد کے تحت انتہائی مستحق افراد کا انتخاب کریں یوں ان ایل ایس اوز کی معاونت سے مستحقین کی فہرست  حاصل کرنے کے بعد ان تک یہ کمبل پہنچائے جار ہے ہیں اس موقع پر تنظیم کے سرپرست اعلیٰ رضوان احمد نے کہا کہ اگر ممکن ہوا تو ہماری کوشش ہوگی کہ مزید بھی افراد کی بھی مدد کریں گے  ہمارے  ڈونرز کی یہ خواہش ہے کہ مستحق افراد ہی کی مدد کی جائے اور اس رضاکارانہ کام میں شامل افراد اس کا خیر میں برابر کے حصہ دار ہیں ۔ سوشل ویلفیئر آفیسر سعید اسد نے بتایا کہ اس سوشل ویلفیئر کی عمارت کا ایک حصہ کاشانہ سنٹر کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر نے مختص کر دیا ہے سکول کالج کی طالبات جو کہ دور سے حصول تعلیم سے آتی تھیں انہیں یہاں ہی بورڈنگ اور لاجنگ کے ساتھ مفت طبی سہولیات بھی دینے کیلئے ابتدائی طور پر پچیس طالبات کی گنجائش رکھی گئی ہے ابھی تک سترہ طالبات اس سے استفادہ کر رہی ہیں اور مزید آٹھ طالبات کیلئے ابھی بھی گنجائش موجود ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے بڑا اور انتہائی مستحسن اقدام ہے جو کہ حصول تعلیم میں ممد ومعاون ہوگا ۔ اس تقریب میں ایل ایس اوز کے ذمہ داران کے علاوہ پریس کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ 
تازہ ترین