• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ کو 60؍ ارب پائونڈز ادا کرنا ہونگے، یورپی کمیشن

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے انخلا کے نتیجے میں برطانیہ کو آئندہ چار سال کے دوران یورپی یونین کو اربوں یورو کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ برسلز میں بیلجیم کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلاڈ جنکر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے یورپی یونین میں مختلف پروجیکٹس کی مد میں اربوں یورو کی سرمایہ کاری کے وعدے کیے تھے جو برطانیہ کو پورے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ یہ بات جانتا ہے کہ اسے یہ تمام ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اس میں کوئی رعایت نہیں ہوگی، برطانیہ کو اپنے وعدوں کا احترام کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، برطانیہ اور یورپی کمیشن کے درمیان انخلا کے حوالے سے بات چیت کے آغاز سے قبل برطانیہ کیلئے ادائیگی کا بل تیار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین