• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سازشوں سے آگاہ ہیں، اشتعال انگیزی کا بھارت کو بھرپور جواب ملے گا، کلبھوشن کیس منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی (اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت دی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر متے والا اور مناور سیکٹر کا دورہ کیا جہاں پر آرمی چیف کو جی او سی کی جانب سے آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فوج کی پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی دہشت گردی کیخلاف اور قیام امن کیلئے ہماری کوششوں کے اثرات کو زائل کرنے کی کوشش ہے۔ بھارت کی اشتعال انگیزی کا موثر انداز میں جواب دیا جائے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان اور خطے میں دہشت گردی کی حمایت سے بھی باخبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی دہشت گردی کی کوششوں کا ثبوت ہے اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ،پاکستانی اور آزاد کشمیر کے عوام کا بھارتی جارحیت سے تحفظ کرے گی جبکہ حق خود ارادیت کیلئے کوشاں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی جاری رکھیں گے۔ اس سے پہلے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے آرمی چیف کا کنٹرول لائن پر استقبال کیا۔
تازہ ترین