• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولز،کالجز کی اپ گریڈیشن سے نئی نسل کا مستقبل روشن ہو گا ،طالب تاس

کھوئی رٹہ(نمائندہ جنگ) تعلیمی پیکج کی بحالی حق و سچ کی فتح ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کو تعلیمی پیکج کا بھرپور دفاع کرنے مبارکباد پیش کرتے ہیں سکولز اور کالجوں کی اپ گریڈیشن سے نئی نسل کا مستقبل روشن ہو گا بچوں اور بچیوں کو گھر پر تعلیمی سہولیات دستیاب ہونگی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہزاروں محنت کشوں کی فتح ہے عدالت نے تعلیمی پیکج بحال کر کے  تعلیم دشمن پالیسی کو مسترد کر دیا ،سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون و انصاف کی فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی دبئی کے رہنما طالب تاس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مذکورہ تعلیمی پیکج سیاسی نہیں بلکہ تعلیمی ضروریات کے پیش نظر دیا تھا جسے سابق اپوزیشن لیڈر نے اس وقت بھی عدالت میں لے گئے تھے جس پر عدالت پر پیکج کے حق میں فیصلہ دیا تھا حکومت میں آنے کے بعد نام نہاد کمیٹی کے ذریعے تعلیمی پیکج کو منسوخ کر کے علم دشمن ہونے کا ثبوت دیا جسے عدالت نے بحال کر دیاتعلیمی پیکج کی بحالی کے بعد طلباء و طالبات کو ان کے گھر کی دہلیز پر تعلیم مل گئی جس پر چوہدری لطیف اکبر ، محمد مطلوب انقلابی ، میاں عبدالوحید کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
تازہ ترین