• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون چھیننے والا گروہ گرفتار،لاکھوں روپے کے فون برآمد

جیکب آباد(نامہ نگار)  سٹی پولیس نے موبائل فون چھیننے والے گروہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے دولاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فون برآمد کرلیے ہیں۔ انچارج مددگار پولیس اور آئی ٹی سیکشن کے انچارج نے موبائل فون چھیننے والے گروہ کو ٹریس کرکے گرفتارکرایا ہے جن کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فون ان افراد کو واپس دیئے گئے جن سے موبائل فون چھینے گئے تھے۔ پولیس کی جانب موبائل فون چھیننے والے گروہ سے تفتیش جاری ہے اورمزید گرفتاریوں کابھی امکان ہے ۔علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ صدر نے دوران چیکنگ عمرانی لاڑو کے قریب ایک شخص منور کھوسو کواسمگلنگ شدہ  سگریٹ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر پر مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔ایک اورکارروائی میں ایس ایچ او تھانہ گڑہی خیرو نے دوران گشت داد محمد لاڑوکے قریب تھانہ میرانپور برڑو کے قتل کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم ہوران عرف ممتاز ڈاھانی کو گرفتار کر لیا۔دریں اثنا ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ نے دوران چیکنگ بگھیوپل کے قریب ایک شخص علی گل جکھرانی کو 1900 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پر منشیات ایکٹ کے تحت کیس درج کر دیا گیاہے ۔ایک اورکارروائی میں ایس ایچ اوسٹی علی انور بروہی نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے سٹی تھانہ میں مطلوب ایک ملزم محرم کھوسو کو دوکلو چرس سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ سٹی تھانہ پر ہی دوسرے مطلوب ملزم اقبال جکھرانی کو ٹی ٹی پستول ،دومیگزین اورایک مسروقہ موٹرسائیکل سمیت گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔
تازہ ترین