• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کی جرمنی سے ٹھن گئی، مرکل نازیوں جیسے اقدامات کررہی ہیں، ایردوان ،جرمن خفیہ ادارے کی سربراہ پر تنقید

انقرا ( جنگ نیوز)ترکی اور جرمنی کے مابین تنازع مزید شدت اختیار کر گیا،ترک صدر رجیب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ مرکل نازیوں جیسے اقدامات کررہی ہیں،جبکہ ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان ابراہیم کالن نے جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کے اُس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ انقراحکومت انہیں قائل نہیں کر سکی کہ ترکی میں گزشتہ برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت میں ترک مبلغ فتح اللہ گولن کا کوئی کردار تھا،میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آج کی گئی اپنی ایک تقریر میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے خلاف ذاتی نوعیت کے نئے الزامات لگائے ہیں،انہوں نے جرمن چانسلر پر نازی اقدامات کا الزام عائد کیا ، ایردوان کے اس اشتعال انگیز بیان کے بعد انقرا اور برلن کے مابین موجودہ تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے،دوسری جانب ،ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ترجمان ابراہیم کالن نے جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ، جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کا یہ بیان گواہی دیتا ہے کہ جرمنی گولن کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔ادھر ایردوان نے یہ بھی کہا ہے کہ ترک پارلیمان ملک میں شدید نوعیت کے جرائم کے مرتکب مجرموں کے لیے سزائے موت کی بحالی کے قانون کی جلد از جلد منظوری دے دے، یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود یُنکر نے کہا ہے کہ اگر ترکی میں سزائے موت بحال کر دی گئی تو انقراکی یورپی یونین میں شمولیت کی کوششوں کے حوالے سے یہ بات ایک حتمی سرخ لکیرثابت ہو گی،واضح رہے ترک صدر رجیب طیب ایردوان نے  بھی ایک انٹرویو میں کہا کہ جرمن خفیہ ادارے کے سربراہ کا یہ بیان گواہی دیتا ہے کہ جرمنی گولن کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔
تازہ ترین