• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ:ایل بی او ڈی ملازمین کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

نوابشاہ(بیورورپورٹ)ایل بی او ڈی ڈرینج ڈویژن نوابشاہ کے درجنوں ملازمین نے مطالبات کے حق میں نوابشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پرایازعالمانی،عبدالواحد جمالی،امام علی رند اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل بی او ڈی کے ملازمین کو ریگولر  کیا جائے۔ پوسٹوں اور بجٹ کی سمری کافی عرصے سے سندھ سیکریٹریٹ کی ٹیبلوں کا طواف کر رہی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا اور وہ احتجاج کر کے تھک چکے ہیں۔انھوں نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعلی سندھ کو فوری سمری منظور کرنے کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
تازہ ترین