• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز آرٹسٹوںمدیحہ،وجیہہ، کاشف اور طلعت کےفن پاروں کی نمائش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرٹ اور آرٹسٹوں کی پذیرائی کی غرض سے جاری کراچی آرٹ سمٹ2017 کے زیر اہتمام کمیونین آرٹسٹ کالونی میں چار ممتازآرٹسٹوں مدیحہ اقبال، وجیہہ بتول، کاشف بتول اور طلعت فیصل کے خصوصی فن پاروں کے گروپ شو منعقد کیا گیا جس میں آرٹ و فن کی ممتاز شخصیات اور آرٹسٹوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سمٹ کی کوآرڈنیٹر زینب جعفری نے بتا یا کہ شہر کے مختلف مقامات پر ہم اپنے گروپ شو کر رہے ہیں۔اس سمٹ کا مقصد عام لوگوں میں آرٹ کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔ اس میں سینئرز اور جونئیرز تمام آرٹسٹوں کو شرکت کی دعوت ہے ۔یہ سلسلہ اپریل کے دوسرے ہفتہ تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین