• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پنجاب پولیس کی وردی کا رنگ تبدیل کیا جا رہا ہے جو عوام اور پولیس کے درمیان موجود خلا کو پر کرنے کی جانب ایک احسن اقدام ہے۔ دہشتگردی اور ہنگامی حالات کے لئے بنائی جانے والی ایلیٹ فورس پر نظر ڈالیں جو کہ وی آئی پی کلچر کی نذر ہو کر اپنی افادیت کھو چکی ہے۔ ٹریفک وارڈنز کا حسن سلوک کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ ڈولفن فورس جو کہ اسٹریٹ کرائم کی شرح کو واضح طور پر قابو کرنے میں کامیاب جا رہی ہے، اب وی آئی پی روٹ کلیئر کرواتے نظر آتے ہیں۔ وردی کا رنگ ضرور تبدیل کریں لیکن پولیس کو سیاسی اور سفارشی کلچر سے آزاد کریں، تقرری و تبادلے میرٹ پر ہوں۔ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ انصاف عام آدمی کی دسترس میں ہو۔ پولیس کی جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ دینی تربیت بھی کورس کا حصہ بنائی جائے۔ پولیس ملازمین کے بچوں اور اہل خانہ کے لئے اسکولز اور اسپتال کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ جو لوگ ہماری اہل خانہ کے لئے جان تک قربان کر دیتے ہیں ان کی اہل خانہ کو کم از کم معاشی تحفظ دینا تو بنتا ہے۔
(وقار فیض چوہدری)
(waqasfaiz33@yahoo.com)

.
تازہ ترین