• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ حکمران پاکستان کو مزید تباہی سے دوچار کرنے کےدرپے ہیں،فرقان عزیز بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)صدر جماعت اسلا می یوتھ گوجرانوالہ ڈویژن فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں سترسال سے جاری کرپشن ، ناانصافی اقرباپروری ، لسانیت ، فرقہ واریت نے پہلے ہی ملک کو دولخت کر دیا ہے اور اب کرپٹ حکمران پاکستان کو مزید تباہی سے دوچار کرنے کے درپے ہیں , قوم نے باصلاحیت ، دیانتدار ، نڈر ، کھری اور سچی قیادت کو اسمبلیوں میں نہ پہنچایا تو اس کی سزا ہماری نسلیں بھگتیں گی ,ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی گوجرانوالہ ڈویژن کی مشاورتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین