• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کے تاجروں کو سی پیک میں نمائندگی دی جائے، امرالدین آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) مرکزی انجمن تاجران و دکانداران بلوچستان کا اجلاس زیرصدارت صدر امرالدین آغا ہوا جس میں چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی، انجمن تاجران چمن کے چیئرمین حبیب اللہ اچکزئی، انجمن تاجران لورالائی کے صدر ملک جمال شاہ کاکڑ، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری میر الٰہی بخش بنگلزئی، انجمن تاجران گوادر کے صدر محفوظ بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امرالدین آغا نے کہا کہ ہم سی پیک کے مخالف نہیں ہیں مگر گوادر کے تاجروں کے ساتھ ناانصافی اور تاجروں کو نظرانداز نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تاجر معیشت کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ملک تاجر برادری کے ٹیکسوں سے چلتا ہے ملک میں کوئی بھی پروجیکٹ تاجروں کی شمولیت کے بغیر نامکمل اور ناکام ہے گوادر میں مقامی تاجروں کو سی پیک میںؒ نمائندگی دی جائے ہم بلوچستان کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں چیئرمین ٹکری حمید بنگلزئی نے کہا کہ ہم نے صوبے بھر کے تاجروں کے حقوق کے حصول کیلئے حلف لیا ہے کبھی بھی تاجروں کے حقوق پر سودا بازی نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین