• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار گنجی کے تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں ، انجمن تاجران

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) انجمن تاجران بلوچستان ہزارگنجی کے صدر حاجی ظہوراحمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری خان کاکڑ، نقیب اللہ حرمزئی، محمداعظم قادری، فتح محمد محمدحسنی، ماسٹر عین اللہ حبیب مسے زئی، میر محیوب بنگلزئی، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ہزارگنجی زون کے صدر حاجی عبدالباقی اچکزئی، تاج جتک، رؤف جان لہڑی اور دیگر ارکان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہزارگنجی کے تاجر اور انجمن تاجران بلوچستان کی قیادت سے مل کر محکمہ کیو ڈی اے کے چیئرمین سے ملاقات کی ملاقات میں طے کیا کہ جلدازجلد بس اڈے میں ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائے گی اور مستری اینڈ کسب کاران کو متبادل جگہ دی جائے گی جو مسئلہ ایک ماہ سے جوں کا توں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہفتہ کے اندر بس اڈے میں ٹرانسفارمر کی مرمت اور مستری اینڈ کسب کاران کو متبادل جگہ کی فراہمی پر عملدرآمد نہ ہوا توتاجر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
تازہ ترین