• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہ انسولین انجکشن نہ میٹھے سے پرہیز نودریافت دواکی روزانہ ایک خوراک سےخون میں شوگرلیول رہے نارمل

کراچی( نیوز ڈیسک)نہ کوئی انسولین انجکشن اور نہ ہی میٹھے سے پرہیز ،بس نودریافت دوا کی روزانہ ایک خوراک کھانے سے چوہوں پر تجربے کے دوران خون میں شوگرلیول رہا نارمل،جس سے انسانوں میں ذیابطیس کے علاج کے حوالے سے نئی راہ کھل گئی ہے جس کی مددسے شوگر کے مریض نسبتا آسان طریقہ کار کے تحت اپنے خون میں شکر کی مقدارکو برقراررکھ سکیں گے۔یہ بات ایک تازہ تحقیقی رپورٹ میں کہ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا،سیان ڈیاگو سے تعلق رکھنے والے اسٹیفنی اسٹنفورڈ اوران کی ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا ہے کہ ذیابطیس میں مبتلا چوہے کو جب ایک مخصوص دوا کی ایک گولی کھلائی گئی تو اس نے خون میں انسولین،ایک ہارمون جو خون میں شکر کی مقدارکو قابو میں رکھتا ہے،کو کنٹرول کرنے کی قوت مزاحمت کو بحال کرتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق اس ذیابطیس والے چوہے کو روزانہ منہ کے ذریعے ایک گولی کھلائی گئی اور اس کے کوئی مضرصحت اثرات مشاہدے میں نہیں آئے ،اس چوہے میں زیادہ چربی والی خوراک کھلانے کے بعد یہ حالات پیدا ہوئی ہے۔
تازہ ترین