• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمبڑیال ،پولیس کافیس بک پردوستی کےبعدنوجوان کو قتل کرنیوالی نائلہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ

اگوکی (نامہ نگار ) فیس بک پر سمبڑیال کی لڑکی کے ساتھ دوستی ہونے کے بعد قتل ہونے والے گوجرانوالہ کے شیرون مسیح بھٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے نمونے فرانزک لیبارٹری  بھیج دیے۔ پولیس نے پاکستان سے فرار ہوجانے والی ملزمہ نائلہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ شیرون بھٹی کے قتل کا مقدمہ نائلہ سمیت 5 افراد والد خالد مسیح، والدہ روبینہ، بھائی بابر مسیح، بہن شمائلہ مسیح کیخلاف شیرون کی والدہ شمیم اختر کی درخواست پر درج کرلیا گیا۔  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شیرون مسیح بھٹی کی موت جسمانی تشدد سے نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر فرحان کے مطابق شیرون بھٹی کی موت زہریلی چیز کھلانے سے ہوسکتی ہے۔ گردن پر زخم اور بائیں گھٹنے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔
تازہ ترین