• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ بورڈ کے تعلیمی اداروں کو ایف جی کینٹ گیریژن سکولوں میں ضم کرنبکی تجویز مسترد

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے)راولپنڈی کینٹ بورڈ کی ایجوکیشن کمیٹی نے کینٹ بورڈ کے تعلیمی اداروں کو ایف جی کینٹ گیریژن سکولوں میں ضم کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے اورتجویز دی کہ کینٹ کے مکینوں کے بچوں کو پرائمری تعلیم فراہم کرنا کینٹ بورڈ کی ذمہ داری ہے لہٰذا کینٹ بورڈ کے کرایہ کی عمارتوں میں چلنے والے تعلیمی اداروں کیلئے اپنی عمارتیں تعمیر کی جائیں، گزشتہ روز وائس پریذیڈنٹ ملک منیر احمد کی سربراہی میںایجوکیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ممبران کینٹ بورڈ حاجی ظفر، شفیق ، منصور ، حافظ حسین احمد سمیت دیگر ممبران کے علاوہ کینٹ بورڈ حکام نے بھی شرکت کی، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ حاجی ظفر نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں کینٹ بورڈ کے منتخب ممبران نے ایم ایل اینڈ سی کے اعلٰی حکام کی طرف سے کینٹ بورڈ کے پانچ سکولوں کو ایف جی کینٹ گیریژن سکولوں میں ضم کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹو آفیسر کو بھجوائی گئی تجویز کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ کینٹ بورڈ کی مختلف ایریاز میں پڑی ہوئی زمینوں پر سکولوں کیلئے عمارتیں بنائی جائیں چاہے اس کیلئے فنڈز کینٹ بورڈ دے یا پھر رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کے ذریعے وفاقی یا صوبائی حکومت سے فنڈز حاصل کیا جائے ، اس موقع پر بعض ممبران نے کہا کہ کینٹ کے تعلیمی اداروں کو ختم کرنا یہاں کے بچوں کا تعلیمی قتل ہو گا ۔
تازہ ترین