• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپینش فٹبال لیگ :بار سلونا اور ریال میڈرڈ آج مدِ مقابل، سنسنی خیز مقابلہ”جیوسوپر“ پربراہ راست

کراچی (جنگ نیوز) شائقین فٹبال کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دُنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ”اسپینش فٹ بال لیگ “ جسے ”لالیگاLALIGA“کے نام سے لالیگا ہی میں منعقد کیا جاتا ہے، اس لیگ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز مقابلہ فٹ بال کی دو سب سے بڑی ٹیموں کے مابین اتوار 23اپریل کو ہوگا جس میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کی ٹیمیں ایک بار پھر ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور لیگ میں اپنے قدم جمانے کیلئے سب کچھ داؤ پر لگا رکھا ہے۔ واضح رہے ریال میڈرڈ نے محض تین پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کی ہے جبکہ بارسلونا دوسری پوزیشن پر ہے۔ اب دیکھنا ہوگا اِس مقابلے کے بعد مزید پوائنٹ حاصل کرکے دونوں میں سے کونسی ٹیم لیگ میں سرفہرست آئے گی ۔ یہ سنسنی خیز مقابلہ رات 11 بجکر45منٹ پر شروع ہوگا جو ”جیوسوپر“ سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین