• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزارت داخلہ کی28رکنی ٹیم نئی دہلی سے کابل پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ/ جاوید رشید) بھارتی وزارت داخلہ کی28رکنی ٹیم نئی دہلی سے کابل پہنچ گئی ہے۔ ’’جنگ‘‘ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں افغان سفیر برائے دہلی نے وزیر داخلہ  راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی، بھارتی وزرائے داخلہ کے سینئر حکام کی ٹیم کرن بہادر ڈولہ کی قیادت میں افغانستان گئی ہے جہاں ان کی ملاقاتیں بھارتی سفارت کاروں کے علاوہ افغان امور داخلہ اور ان کی انٹیلی جنس کے سینئر حکام کے ساتھ ہوئی ہیں۔
تازہ ترین