• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفل ہرسٹ اسکول مسمار کرنے کامقدمہ اینٹی کرپشن کورٹ منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیوفل ہرسٹ اسکول مسمار کرنے سے متعلق مقدمہ عدالت نے صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کردیا، عدالت نے کہا کہ تمام ملزمان سرکاری ملازم ہیں لہذا مقدمہ صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں چلنا چاہیے،تفتیشی افسر نے کہا کہ یہ کرمنل کیس ہے، اینٹی کرپشن کا نہیں بنتا،مقدمہ منتقل ہونے کے بعد تمام ملزمان نے ضمانتوں کی درخواستیں واپس لے لیں،ملزمان میں عدنان، بلڈر عابد شبیر ، کنٹریکٹر امین اور سجادشامل ہیں،چار ملزمان عدالتی تحویل پر جیل میں ہیں،ملزم ذیشان نے مقدمہ میں ضمانت لے رکھی ہے،عدالت نے کیس صوبائی اینٹی کرپشن منتقل کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، جبکہ پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تازہ ترین