• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کل میں نے قبرستان میں جلسے سے خطاب کیا۔
الیکشن کا سال شروع ہو چکا ہے۔
ہر لیڈر کہیں نہ کہیں جلسہ کر رہا ہے۔
جھوٹے سچے وعدے کئے جا رہے ہیں۔
میں نے سوچا کہ لوگ خالی کرسیوں سے بھی تو خطاب کرتے ہیں۔
مُردوں سے خطاب میں کیا برائی ہے؟
میں وہاں پہنچا تو مُردے باہر نکل آئے۔
انھوں نے میری تقریر توجہ سے سنی۔
میں نے آخر میں پوچھا،
’’کوئی مطالبہ ہے تو بتائیں۔‘‘
ایک مُردے نے کہا،
’’یہاں مفت وائی فائی کا انتظام کر دیں۔
ممکن ہے کہ کچھ لوگ اس لالچ میں فاتحہ پڑھنے آ جائیں۔‘‘
تازہ ترین