• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں میں سست روی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی، ایم کیو ایم پاکستان

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے  کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں سست روی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،جا بجا گڑھے اور دھول مٹی سے حادثات و امراض  میں اضافہ ہورہا ہے، پینے کا صاف پانی نایاب ہوگیا ہے، ابلتے ہوئے گٹر تعفن پید اکر رہے ہیں جو موزی امراض کا با عث بن رہے ہیں،دوسری طرف بلدیاتی اداروں کے اختیارات سلب کر لئے گئے ہیں جس سے سندھ کے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اگر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو عوامی احتجاج حکومت کو بہا لے جائے گا ۔ 
تازہ ترین