• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولان:بارودی مواد پھٹنے سے بجلی کے ٹاور کو نقصان،2کو ناکارہ بنا دیاگیا

سبی(آئی این پی ) ضلع بولان کی حدود میں بی بی نانی کے قریب بارودی موادپھٹنے سے بجلی کےایک ٹاورز کو جزوی نقصان پہنچاجبکہ دو ٹاورز پر نصب بارودی مواد ناکار ہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقہ بی بی نانی کے قریب نامعلوم افراد نے سبی سے کوئٹہ جانے والی 220کے وی کے بجلی کے ٹاورز کو تباہ کرنے کیلئے تین ٹاورز میں بارودی مواد نصب کیا تھا ایک ٹاورپر نصب بارودی مواد زروداد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ سیکورٹی فورسز نے دو ٹاورز پر نصب چھ سے زائدبم ناکارہ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر بم ڈسپوزل ٹیموں کو طلب کیا جس نے رات گئے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ نے شروع کردی ۔
تازہ ترین