• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشال کیس ، حکومت گرفتار طلباء کورہا کرے ، معافی مانگے ، مذہبی جماعتوں کے مقامی لیڈروں کا اجلاس

چارسدہ (نمائندہ جنگ)چارسدہ کے دینی جماعتوں نے مشال خان کے قتل کو درست اقدام قرار دیا ۔  مشال خان کا یہی انجام ہو نا تھا مگر جس انداز سے ان کو قتل کیا گیا وہ درست نہیں تھا۔ریاست مشال خان قتل کیس میں گرفتارتمام طلباء سے معافی مانگ کر فوری طو رپر رہا کریں۔ مشال خان پر طلباء کا حملہ فطری رد عمل تھا اور فطرت کے خلاف دنیا کی کوئی طاقت نہیں ٹھہر سکتی ۔ حکومت سیکولر قوتوں اور بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے مشال خان کو ہیرو کے طو ر پر پیش کرنے سے باز رہے ۔ قیام پاکستان سے لیکر آج تک توہین رسالت قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے عوام خود توہین رسالت کے مرتکبین کو سزا دینے پر مجبور ہیں۔ ہنگامی اجلاس سے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور دیگر کا خطاب ۔ تفصیلات کے مطابق جامع مسجد تحصیل بازار میں چارسدہ کے دینی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام ، جماعت اسلامی ، تحفظ ختم نبوت ، اہلسنت والجماعت کے رہنمائوں اور دیگر ذمہ داران کا غیر معمولی اجلاس زیر صدار ت سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ،سا بق رکن اسمبلی مولانا غلام محمد صادق ، سابق سنیٹر رشید احمد ، جے یوآئی کے ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان ، تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا عبدالرئو ف شاکر ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان ، ولی محمد خان اور دیگرعلمائے کرام نے مشال خان کے قتل کو درست اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کے حامی اور سیکولر قوتوں کے خلاف یکجا ہو ا جائے ۔
تازہ ترین